نئی دہلی، 23 دسمبر (یو این آئی) لوک سبھا کے سرمائی اجلاس کے آخری دن آج ایوان کی کارروائی غیر معینہ مدت
کے لئے ملتوی کر دی گئی۔ لوک سبھا کا سرمائی اجلاس 26 نومبر کو شروع ہوا تھا جو گزشتہ سیشن کی طرح ہی ہنگامہ خیزرہا۔ اس دوران ایوان کی 20 نشستیں ہوئیں اور 13 بل منظور ہوئے